Workshop's & Session's

Introduction to Entrepreneurship Session on Be your own boss by Ahtsham-ul-Haq wariyah at The Paragon School & College of Sciences Mirpur

Mazboot Beti Baba ki Introductory Session by ahtsham-ul-Haq Wariyah at the Paragon School & College of Sciences Mirpur

یک خواب اپنی تعبیر کی جانب لیاقت گرلز کالج دینہ نے اپنے شہر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک ایسا پروگرام لانچ کیا ہے جو کہ ان شاء اللہ طالبات کی زندگی بدل دے گا۔ مضبوط بیٹی بابا کی ایک ایسا پروگرام ہے کہ جس میں طالبات کو اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے، نئے کاروباری آئیڈیاز سے آگاہی اور خود کفالت ملے گی۔ یہ ٹریننگ کی ایک مکمل سیریز ہے نہ کہ ایک یا دو سیشن پر مشتمل کوئی تعارفی پروگرام ہوگا۔ شکریہ محترم احتشام الحق

.والدین کے تربیتی پروگرام کیے بغیر اعلیٰ تعلیم اور بہترین معاشرے کا خواب دیکھنا لایعنی سی بات ہے۔ امریکہ نے سنہ 1919 میں یہ طے کرلیا تھا کہ اگر معاشرے کو تعلیم اور شعور کے زیور سے آراستہ کرنا ہے تو والدین کے لیے مسلسل تربیتی نظام بنانا ہوگا یہی وجہ ہے کہ آج امریکہ میں تعلیم کے لیے لوگ خواب دیکھتے ہیں اور وہاں کے ادارے اور یونیورسٹیاں دنیا کی بہترین یونیورسٹیاں ہیں۔ لیاقت گرلز کالج دینہ نے بھی اسی طرز پر والدین کی تربیت کے لیے ایک جامع پروگرام ترتیب دیا ہے جس کی پہلی ورکشاپ 22 دسمبر 2022 کو کالج میں ہوئی ہے۔ ہم والدین کی تشریف آوری کے ساتھ ساتھ معروف تربیت کار اور موٹیوشنل سپیکر محترم احتشام الحق وریاہ صاحب کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔

کیسویں صدی کے بچے پچھلی نسلوں کے دوسرے بچوں کے بلکل برعکس ہیں۔ یہ بچے جن مختلف تکنیکی ترقیوں کے دور میں پید ا ہوئے ہیں۔ ان کے والدین کو موثر والدین بننے کے لیے پہلے والدین سے اضافی کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔ دنیا جس تیز رفتاری سے آگے بڑھ رہی ہے اس کے نتیجے میں اکیسویں صدی کے بچے کے لیے ایک موثر والدین بننا واقعی ایک بہت بڑا اور ضروری کام ہے۔ دور حاضر میں موثر والدین بننے کے لیے صبر، علم، معلومات، مثالی زندگی، اور بہت کچھ درکار ہوتا ہے۔ انہی مسائل کے بارے میں بات کرنے کے لیے اور اور ان کے بہترین حل کے لیے ہم نے (The savvy school Ali Pur chattha ) میں ایک شاندار پيرنٹس ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا جس میں (فاؤنڈر اینڈ منیجنگ ڈائریکٹر wisdom institute ) احتشام الحق وریا صاحب اور مس آنسہ شہزادی ( ٹرینر٫ کنسلٹنٹ اور Ptv host) نے والدین کو بچوں كو اکیسویں صدی کے …

Training's

Media Coverage of Education Expo Arranged By SAP School KD Campus Shaheen Aba

احتشام الحق وریاہ منیجنگ ڈائریکٹر وزڈم انسٹیٹیوٹ پاکستان کیمبرج سکول حافظ آباد کے زیر اہتمام پیرنٹنگ کانفرنس میں "اکیسویں صدی کے مسائل اور ان کے حل" کے موضوع پر بات کرتے ہوے۔

مدینہ کالج فیصل آباد میں مضبوط بیٹی بابا کی سیریز کا " بزنس آئیڈیاز" کے موضوع پر کامیاب سیشن منعقد کروایا گیا۔الحمداللہ تمام بچیوں کے گروپس بنا کر ہر گروپ کو الگ الگ بزنس آئیڈیاز پر کام کرنے کا کہہ دیا ہے۔اس سیشن میں ان کو بزنس آئیڈیا کیسے جینریٹ کیا جاتا ہے اس پر ٹریننگ دی گئی۔ اگلے سیشن سے پہلے تمام گروپس ان شا اللّه اپنے اپنے بزنس آئیڈیا پر پریزنٹیشن دیں گے اور اس کے بعد انھیں اسی بزنس آئیڈیا پر بزنس ماڈل بنانے کی ٹریننگ دی جائے گی۔ اسی طرح بزنس کے تمام سٹیپس کو سیکھنے کے بعد آخر میں تمام بچوں کو بزنس لانچنگ کے لئے بنیادی سرمایا بھی مہیا کیا جائے گا اور بزنس لانچنگ اور اسکی کامیابی میں طالبات کا بھرپور ساتھ دیا جائے گا ان شا اللّه۔

حسن ابدال میں ٹیچرز ٹریننگ ورکشاپ کروائی جس میں 27 اسائنمنٹس کرنے کے لئے دی گئیں

احتشام الحق وریاہ فاؤنڈر اینڈ منیجنگ ڈائریکٹر وزڈم انسٹیٹیوٹ کوئٹہ میں پرنسپلز ٹریننگ ورکشاپ کے دوران۔

سیالکوٹ پائڈ اسلام آباد اور وزڈم انسٹیٹیوٹ کے اشتراک سے سیالکوٹ سٹی پیڈیا ڈرائنگ کمپیٹیشن بزنس سینٹر سیالکوٹ میں منعقد کیا گیا۔ اس کمپیٹیشن میں سیالکوٹ سٹی کے سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے بچوں نے شرکت کی۔ بچوں نے اپنے شہر سیالکوٹ کے بارے اپنے تخلیقی ذہن سے ڈرائنگ کی۔ ایسی سرگرمیاں مستقبل میں بھی ہوتی رہیں گی کیوں کہ بچے سرگرمیوں سے زیادہ سیکھتے ہیں۔ ہم اس کمپیٹیشن میں شامل ہونے والے تمام بچوں،ان کے اساتذہ اور تعلیمی اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔